اندھیرے میں بھی بجلی پیدا  کرنے والے سولر پینلز متعارف

اندھیرے میں بھی بجلی پیدا  کرنے والے سولر پینلز متعارف

 نیواڈا:   ایلون مسک نے ٹیسلا لونا روف کے نئے شمسی ماڈیولز متعارف کروادیے ہیں جو  اندھیرے میں بھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

گزشتہ روز ایلون مسک نے امریکا کے شہر نیواڈا میں واقع ٹیسلا گیگا فیکٹری میں نئے شمسی پینلز کا اعلان کیا جو رات کے وقت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے مصنوعی ذہانت کے روبوٹ ہرمیون جی کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی کرونولیسٹ کرسٹل سے بنائے گئے شمسی خلیات کے لیے نئی کوٹنگ تیار کی ہے جو ٹرا وائلٹ اور انفراریڈ میں فوٹون کو جذب کرنے کی اجازت دیتی ہے اورچاند کی روشنی میں بھی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

نئی شمسی ٹیکنالوجی ایک ایسی پیش رفت ہے جو توانائی کی منتقلی کو نمایاں طور پر تیز کرسکتی ہے،یہ خصوصی پینل سورج کی روشنی میں بجلی پیدا کرنے کے علاوہ چاند کی روشنی کو بھی بجلی میں تبدیل کر سکیں گے۔

خیال رہےکہ سولر پینلز صرف دن کے مخصوص اوقات میں شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اب رات کے وقت بھی بجلی پیدا کی جا سکے گی۔