عید کا تیسرا روز، سیر سپاٹے اور دعوتوں کا بھرپور اہتمام

عید کا تیسرا روز، سیر سپاٹے اور دعوتوں کا بھرپور اہتمام

لاہور/اسلام آباد : عیدالفطر کے تیسری روز بھی عوام کی خوشیاں عروج پر ہیں، اور لوگ عید کی تعطیلات کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ لاہور اور اسلام آباد کے شہریوں نے عید کے تیسری روز ناشتہ میں پائے، نان چنے اور حلوہ پوری کے لطف اٹھایا۔

عید الفطر کی چھٹیوں کا آج آخری روز ہے، اور لوگ تفریحی مقامات کی جانب جوق در جوق جا رہے ہیں۔ صبح ہوتے ہی فیملیز نے چھانگا مانگا نیشنل پارک اور دامن خضر پارک کا رخ کیا، جہاں بچوں اور بڑوں نے خوب موج مستی کی۔

عید کے پہلے اور دوسرے روز بھی مختلف تفریحی مقامات پر رش دیکھنے کو ملا، اور لوگوں نے ریسٹورنٹس میں جا کر مزید کھانے پینے کا لطف اٹھایا۔ کسی نے کڑاہی منگائی تو کسی نے باربی کیو اور سجی کا مزہ لیا۔

آج کے دن بھی سیر سپاٹے، ملاقاتیں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، اور میٹھے کھانے اور خوشیاں جاری ہیں