ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید کا باضابطہ اعلان کیا۔ نماز عید کے اجتماعات ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہو رہے ہیں، جن میں امت مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔
عید کے موقع پر شیر خرمے، کھیر، مٹھائیاں اور دیگر لوازمات سے مہمانوں کی تواضع کی جا رہی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو عید کی مبارکباد دی۔ پاک فوج کے آئی ایس پی آر نے بھی عید کے دن اتحاد اور ہمدردی کی اہمیت پر زور دیا۔