پنجاب حکومت کا ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی تشہیر کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز کے ذریعے خاندانی منصوبہ بندی کی تشہیر کرنے کا فیصلہ
سورس: file

لاہور:  پنجاب حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کی وسیع پیمانے پر تشہیر کا فیصلہ کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے چھوٹا خاندان پراجیکٹ ٹک ٹاکرز کے ذریعے  مکمل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی گئی ہے۔ 50 ٹک ٹاکرز سالانہ 250 ویڈیوز اپ لوڈ کریں گے جس کیلئے ایک کروڑ 85 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت 6 ماہ کیلئے 5 میڈیا ایڈوائزرز رکھے گی اور ماہانہ 106 بل بورڈز لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ  خاندانی منصوبہ بندی کی تشہیر کیلئے 243 دیہی تھیٹرز لگائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ  پنجاب بھر میں 150 بسوں پر بھی تشہیر کی جائے گی۔

پنجاب حکومت نے خاندانی منصوبہ بندی کی سوشل میڈیا پر تشہیر کیلئے سالانہ 7 لاکھ روپے کا بجٹ بھی مختص کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ  ٹک ٹاکرز کے ذریعے بھی خاندانی منصوبہ بندی کی تشہیر کی جائے گی، 50 افراد کے ذریعے 250 ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جائیں گی اور یو ٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کیلئے پنجاب حکومت نے سالانہ ایک کروڑ 85 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں