گڈو پاور پلانٹ کی فنی خرابی برقرار، متبادل لائن بھی ٹرپ کر گئی، بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا

گڈو پاور پلانٹ کی فنی خرابی برقرار، متبادل لائن بھی ٹرپ کر گئی، بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا
سورس: file

کشمور: گڈو تھرمل پاور پلانٹ سے بجلی کی سپلائی 48 گھنٹے گزرنے کے باوجود تکنیکی خرابی کو ٹھیک نہ کرنے کے باعث بحال نہ ہوسکی۔

گڈو تھرمل پاور پلانٹ کا پاور بریکر دو روز گزرنے کے باوجود ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔ فنی خرابی کے بعد  دھند کے باعث 500 کے وی کی ہائی ٹرانسمیشن متبادل لائنیں بھی ٹرپ کر گئیں۔

 حکام کے مطابق بجلی فراہم کرنے والی چار ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کر گئیں جس کی بنا پر شکارپور، جیکب آباد، مظفر گڑھ، سبی، ڈیرہ غازی خان سمیت کئی علاقے بجلی کی بندش سے متاثر ہیں۔

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 گھنٹے سے بجلی کی بندش ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سورج نکلنے تک صورتحال برقرار رہے گی۔

گڈو تھرمل ہاؤس کے حکام نے بتایا کہ نئے بریکر کی خریداری میں 15 دن لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گڈو تھرمل پاور پلانٹ میں  سوئچ یارڈ کے پاور بریکر میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں