یہ طے تھا وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ

یہ طے تھا وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ
کیپشن: یہ طے تھا وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، وزیر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے آج کے کردار سے مطمئن ہوں اور یہ طے تھا کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے اور وزیراعظم بریفنگ سے آگاہ تھے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ ن کیمرہ بریفنگ دی لیکن اجلاس سے متعلق نہیں بتاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سب کا نکتہ نظر سنا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت اچھے ماحول میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ،مقبوضہ کشمیر اور اندرونی سیکیورٹی پر بات ہوئی۔ آئندہ اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو صورتحال پر بریفنگ کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اجلا س میں بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم عمران خان بریفنگ سے آگاہ تھے۔