پرویز الہٰی پی ٹی آئی چھوڑنے پر آمادہ، مونس الہیٰ کا انکار ، شجاعت ،پرویز الہیٰ ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر 

پرویز الہٰی پی ٹی آئی چھوڑنے پر آمادہ، مونس الہیٰ کا انکار ، شجاعت ،پرویز الہیٰ ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر 

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ ۔پرویز الہٰی پی ٹی آئی چھوڑنے پر آمادہ ہیں لیکن چودھری مونس الہٰی نے مان رہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ایک اعلیٰ شخصیت کی موجودگی میں ہوئی ۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر چوہدری پرویز الٰہی سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوبارہ اپنی پرانی جماعت میں آ جائیں تاہم چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا وہ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا جو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھیں وہ تو کر لی ہیں ۔ اب چوہدری مونس الٰہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا۔

مصنف کے بارے میں