نیلم منیر کی شوبز چھوڑنے کی افواہوں کی تردید، شادی کے باوجود اداکاری جاری رکھنے کا عزم

نیلم منیر کی شوبز چھوڑنے کی افواہوں کی تردید، شادی کے باوجود اداکاری جاری رکھنے کا عزم

کراچی:پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑیں گی۔ ان کے مداحوں میں یہ خبر گئیں کہ انہوں نے شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے، تاہم نیلم منیر نے خود ہی ان افواہوں کا جواب دیا۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں نیلم منیر نے کہا، "میرے بارے میں بہت ساری افواہیں پھیل رہی ہیں، اور میں چاہتی ہوں کہ ان کو درست کیا جائے۔ میں نے شادی کی ہے، مگر شوبز کو نہیں چھوڑا۔ اداکاری میرا شوق ہے اور میں اپنے شوق کو کیسے چھوڑ سکتی ہوں؟"

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن برقرار رکھیں گی اور شوبز کی دنیا میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گی۔