نیلم منیر کی شادی کے بعد پہلی ویڈیو وائرل، مداحوں کو نیا سرپرائز

نیلم منیر کی شادی کے بعد پہلی ویڈیو وائرل، مداحوں کو نیا سرپرائز

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس میں وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ ایک نیا سرپرائز شیئر کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نیلم منیر جو ہمیشہ اپنی مصروفیات سے مداحوں کو باخبر رکھتی ہیں، ان کی نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے 3 جنوری کو پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمد راشد سے نکاح کر کے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، جس پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی تھی۔

اداکارہ کی شوبز چھوڑنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں، جس پر انہوں نے وضاحت دی کہ وہ شوبز نہیں چھوڑ رہیں، بلکہ شادی کے بعد بھی اپنے کام کو جاری رکھیں گی کیونکہ یہ ان کا شوق اور جنون ہے۔

اب نیلم منیر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک ہیئر آئل کی پروموشن کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ آئل ان کی کزن نے تحفے میں دیا تھا اور اس کے حیرت انگیز نتائج دیکھ کر وہ خود بھی حیران ہیں۔

مداحوں نے نیلم منیر کی خوشی اور متحرک انداز کو بے حد پسند کیا، اور ان کی ویڈیو پر ہزاروں لائکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔