سندھ، میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پرچے آؤٹ،امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ

سندھ، میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پرچے آؤٹ،امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ

سکھر: سندھ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوتے ہی پرچے آؤٹ ہونے لگے۔


سکھر بورڈ کے زیر انتظام میٹرک  کا  پہلا پرچہ   ہی آؤٹ  ہو گیا۔پنوں عاقل میں انگلش کامعروضی پرچہ  شروع ہونےسےپہلےمنظرعام پرآگیا۔


میرپور خاص میں اسلامیات کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔وقت سے پہلے ہی اسلامیات کا پرچہ واٹس ایپ گروپس میں گردش کرنے لگا۔

دوسری جانب سکھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں چیکنگ کے دوران ایک طالب علم سے موبائل فون برآمد ہونے پر پرچہ لے لیا گیا۔


چیئرمین تعلیمی بورڈ رفیق پلھ نے ایم کے ہائی اسکول کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے بورڈ کی 30 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

مصنف کے بارے میں