پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پرویز الٰہی کو گھر میں ہاوس اریسٹ کرنے کی متفرق درخواست بھی فیصلہ محفوظ

 پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، پرویز الہٰی کو صحت خرابی کے باعث گھر میں ہاوس اریسٹ کرنے کی متفرق درخواست بھی فیصلہ محفوظ  کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے قیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل سردار عبد الرازق، پمز اسپتال کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکیل سردار عبد الرازق نے عدالت مین بتایا کہ وزارت داخلہ اور پنجاب ہوم منسٹری کو پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔


عدالت نے استفسار کیا کہ سب جیل پورے گھر کو قرار دیا جائے گا اور پرویز الٰہی کو صرف ایک کمرے تک محدود رکھا جائے گا، کیا آپ اس کیلئے تیار ہیں؟ جس پر وکیل سردار عبد الرازق نے جواب دیا کہ جی بالکل ہم اس کیلئے تیار ہیں۔


نمائندہ پمز اسپتال نے عدالت میں کہا کہ پرویز الٰہی کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وہ اپنے گھر سے زیادہ اڈیالہ جیل میں محفوظ ہیں۔


بعد ازان عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

مصنف کے بارے میں