مذہبی و سیاسی جبر ،بھارت کیخلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش

مذہبی و سیاسی جبر ،بھارت کیخلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش
سورس: File

واشنگٹن: بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی۔

امریکی سینیٹ میں امریکی سینیٹر ٹامی بالڈون نےبھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کیخلاف قرارداد  پیش کی۔


امریکی سینیٹر ٹامی بالڈون کی جانب سےپیش کی گئی قرار داد میں مطابق مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔

 سینیٹر نے اپنی قرارداد میں کہا کہ پُرامن مظاہرین پر تشدد کے خاتمے کے لیے بھارت سے بات کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مذہبی آزادی بنیادی حق ہے، خلاف ورزی پر امریکا کو کھڑا ہونا اور بولنا چاہیے، منظم مذہبی، سیاسی ظلم و ستم روکنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔

 سینیٹر ٹامی بالڈون کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بھارت شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، حقِ رائے دہی سے محروم کر رہا ہے، بھارت میں مسلم اور مسیحی آبادی کے خلاف امتیازی پالیسیاں تبدیل کرنے کے لیے کام کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں