خصوصی پے اسکیلزکے سرکاری افسران کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ

خصوصی پے اسکیلزکے سرکاری افسران کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ
سورس: File

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنےایم پی ون ، ایم پی ٹو اور ایم پی تھری کیڈر کے افسران کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد خصوصی پے اسکیلزکے افسران کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم پی ون سکیل کی بنیادی تنخواہ کے پیکچ میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ چار لاکھ 33ہزار950روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 29 ہزار230روپے اور زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ32 ہزار950روپے سے بڑھا کر 7لاکھ 72ہزار 780روپے کر دی گئی ہے۔

ایم پی ٹو اسکیل کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 81 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار اورایم پی ٹو کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2 لاکھ 90 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 21 ہزار طے کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی تھری اسکیل کی کم از کم تنخواہ 1 لاکھ 27 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزارکردی گئی اورایم پی تھری کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1 لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ 63 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

 خصوصی پے اسکیلز کیلئے ہاؤس رینٹ، یوٹیلٹی سہولیات و مراعات اِس کے علاوہ ہیں جبکہ گاڑیوں کی موناٹائزیشن کی سہولت کے تحت حاص مراعات برقرار رہیں گی۔ ہاؤس رینٹ کم سے کم ایک لاکھ 46ہزار450روپے اور زیادہ سے زیادہ دولاکھ 5ہزار 900روپے مقرر کر دیاگیا جبکہ  دیگر یوٹیلٹز میں کم سے کم 28 ہزار 500  روپےاور زیادہ سے زیادہ32 ہزار 240  روپےکر دیئے گئے ہیں۔

وزارت خزانہ کے آفس میمورنڈم کے مطابق تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023سے ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں