" جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو کس طرح خوشی کا اظہار کروں"،تیونس کی ٹینس سٹار جذبات پرقابو نہ رکھ سکیں،انعامی رقم مظلوم فلسطینیوں  کے  نام کردی 

میکسیکو:تیونس کی ٹینس سٹار  انس جابر جیت پر غمزدہ  ہونے کی وجہ سے آبدیدہ ہوگئیں۔  وہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں کی  ابتر حالت کی وجہ سے   میکسیکو میں  ہونے والے ڈبلیو ٹی او فائنل جیتنے کے باوجود غمگین تھیں۔

انہوں نے حریف مارکریٹا ونڈروسووا کو شکست دی۔ اس کے بعد  آن کیمرہ انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ میں بہت دکھی ہوں  کہ روز غزہ میں بچے  اور لوگ شہید ہورہے ہیں۔  میں جذبات کا اظہار نہیں کرسکتی۔ میں وہاں کی حالت دیکھ کر خوش کیسے رہ سکتی ہوں۔ 


ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی فاتح تیونس ٹینس سٹار انس جابر نے انعامی رقم غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کرتے  ہوئے کہاکہ  ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے  خوشی 
 نہیں منا سکتی ۔

57fb633d29e9f7f543af2f0c8fb12c3d

مصنف کے بارے میں