عارف علوی  کو اسمبلیاں تحیل ہونے کے بعد الیکشن کی تاریخ دے دینی چاہئے تھی،پی ٹی آئی الیکشن میں ہر صورت حصے لے گی: حامد خان 

 عارف علوی  کو اسمبلیاں تحیل ہونے کے بعد الیکشن کی تاریخ دے دینی چاہئے تھی،پی ٹی آئی الیکشن میں ہر صورت حصے لے گی: حامد خان 

اسلام آباد : معروف قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان کاکہنا ہے کہ عارف علوی سے یقینی طور پر غلطی ہوئی ہے۔  انہیں اسمبلیاں تحیل ہونے کے بعد الیکشن کی تاریخ دے دینی چاہئے تھی۔

 معروف قانون دان اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان  نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ عارف علوی سے یقینی طور پر غلطی ہوئی ہے۔  انہیں اسمبلیاں تحیل ہونے کے بعد الیکشن کی تاریخ دے دینی چاہئے تھی.

پوری طرح سے آئین پر عمل ہونا چاہئے۔ ان کاکہنا تھا کہ اگر آئین کی پابندی سامنے رکھی جاتی تو الیکشن کی تاریخ چھ نومبر ہوتی۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  صدر مملکت اور الیکشن کمیشن دونوں طر ف سے آئین کی پابندی نہیں ہوئی ہے۔

 پی ٹی آئی الیکشن میں ہر صورت حصے لے گی۔ ہم نے الیکشن ہر صورت اور ہر حلقے سے لڑنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی واضح ہیں.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جس انداز سے الیکشن کرایا جارہا ہے ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ تحریک انصاف کو الیکشن مہم  کے لیے اوپن فیلڈ نہیں دی جارہی۔

مصنف کے بارے میں