آپ میرا حکم کالعدم قرار نہیں دے سکتے، فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں: جسٹس فائز عیسیٰ کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط 

آپ میرا حکم کالعدم قرار نہیں دے سکتے، فوری طور پر عہدہ چھوڑ دیں: جسٹس فائز عیسیٰ کا رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط میں کہا ہے کہ رجسٹرار انتظامی اختیارات کے ذریعے کسی فیصلے کو کالعدم قرار نہیں دے سکتے۔ 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ اور آپ کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ آپ 31 مارچ کا سرکلر فوری طور پر واپس لیں۔ سرکلر واپس لے کر ان سب کو مطلع کیا جاۓ جن کو بھیجا گیا تھا۔ 

قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی فوری طور پر عہدے سے دستبردار ہوں۔دیگر شہریوں کی طرح رجسٹرار بھی آئین کے پابند ہیں۔ رجسٹرار کے پاس جوڈیشل آرڈر کالعدم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں