اس وقت سپریم کورٹ کے ججز کا ٹرائل ہے، فیصلہ کریں آئین و قانون کے ساتھ ہیں یا ٹائیگر فورس بننا ہے: بلاول بھٹو 

اس وقت سپریم کورٹ کے ججز کا ٹرائل ہے، فیصلہ کریں آئین و قانون کے ساتھ ہیں یا ٹائیگر فورس بننا ہے: بلاول بھٹو 
سورس: File

لاڑکانہ : چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ نہ بنا تو مارشل لا لگ سکتا ہے۔ یہ کوئی عام ٹرائل نہیں بلکہ سپریم کورٹ   کے ججز کا ٹرائل ہو رہا ہے۔ فیصلہ کریں آئین کے ساتھ ہیں یا ٹائیگر فورس کا کردار ادا کرنا ہے۔ 

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو سوچنا چاہیے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لیں۔ سپریم کورٹ لارجر  بنچ نہیں بنتا تو ایسا خلا پیدا ہوگا جس سے مارشل لاء نہ لگ جائے۔ الیکشن جمہوری انداز و طریقے سے ہونے چاہئیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اہم ترین معاملے پر فل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ ہر وہ شخص جو غیر جمہوری ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہے۔ جج اور کورٹ کا سنا تھا اب تو رجسٹرار سپریم کورٹ بھی سرکلر کے ذریعے فیصلے اڑا رہا ہے۔