الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئے صدر مملکت کے انتخاب کے حوالہ سے تیاریاں

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئے صدر مملکت کے انتخاب کے حوالہ سے تیاریاں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئے صدر مملکت کے انتخاب کے حوالہ سے تیاریاں جاری ہیں۔

چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز نے چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ آفیسرز کی تعیناتی کے لیے ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں۔ خطوط میں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ آفیسرز کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے ۔ جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرز نے اس حوالہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ بھی کر دیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدارتی انتخاب کی منظوری دیں گے جبکہ سرکاری ٹی وی کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے تین تاریخوں کی تجویز دی گئی ہے اور حتمی تاریخ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔ صدر مملکت کا انتخاب عام انتخابات کے بعد ایک ماہ کے اندر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ صدر مملکت ممنون حسین 8 ستمبر کو اپنے عہدے کی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو جائیں گے اور 9 ستمبر کو ملک کے نئے صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔