خبردار،دل والا ایموجی بھیجنا اب مہنگا پڑے گا ، قید اور بھاری جرمانے سے بھی  جان نہیں چھوٹے گی 

خبردار،دل والا ایموجی بھیجنا اب مہنگا پڑے گا ، قید اور بھاری جرمانے سے بھی  جان نہیں چھوٹے گی 

ریاض: دل والا ایموجی بھیجنا اب مہنگا پڑ سکتا ہے۔ دل والا ایموجی بھیجنے پر قید اور بھاری جرمانے سے بھی جان نہیں چھوٹے گی۔ کویت میں کسی لڑکی کی مرضی کے بغیر دل والے ایموجی بھیجنے والے کو 2 سال قید اور 2 ہزار دینار جرمانہ ہوسکتا ہے۔ 


 عرب میڈیا کے مطابق کویت میں واٹس ایپ یا سوشل میڈیا پر کسی لڑکی کو دل والا ایموجی بھیجنا بے حیائی پر اکسانے کا قابل سزا جرم سمجھا جائے گا۔ جس کی سزا 2 سال قید اور 2 ہزار کویتی دینار جرمانے تک ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس فروری میں سعودی عرب میں بھی دل والے ایموجی بھیجنے پر کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ایک لاکھ سعودی ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔سعودی عرب میں بار بار یہ جرم کرنے پر جرمانہ 3 لاکھ ریال تک بڑھایا جا سکتا ہے اور قید کی سزا 5 سال ہوسکتی ہے۔
 

مصنف کے بارے میں