گمراہ کن سرمایہ کار ا یپس کے خلاف کارروائی،قرض دینے والی 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند 

 گمراہ کن سرمایہ کار ا یپس کے خلاف کارروائی،قرض دینے والی 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند 

اسلام آباد: قرض دینے والی 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کردی گئیں۔ایس ای سی پی نے150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کردیں۔ یہ غیر قانونی ایپس صارفین کو ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں۔


اس بارے میں  چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید نے کہا ہے کہ قرض دینے والی 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کرادی گئی ہیں۔


پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج کے زیر اہتمام ایکسپو میں سٹاکس، کموڈیٹیز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر آگاہی سیمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان( ایس ای سی پی) عاکف سعید کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی نے150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند کرادی ہیں، یہ غیر قانونی ایپس صارفین کو ڈیجیٹل قرضے دینے کا غیر قانونی کاروبار کر رہی تھیں۔

 سوشل میڈیا پر گمراہ کن سرمایہ کار ا یپس کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے، عوام سرمایہ کاری سے قبل ایس ای سی پی جی ویب سائٹس پر ضرور جائیں ایس ای سی پی غیر قانونی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم سے مسلسل آگاہ کرتا رہتا ہے۔


انہوں نے بتایاکہ عوام میں مالیاتی فیصلہ سازی بارے شعور پیدا کرنے کے لیے ایس ای سی پی نے جمع پونجی کے نام سے وسیع آگہی پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کا مقصد افراد کو باخبر مالی فیصلے کرنے کے لیے ضروری معلومات فراہم کرنا اور ان کی مالی خواندگی کو بہتر بنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں