علیمہ خان کو ایف آئی اے کا طلبی کانوٹس، میڈیا کے ذریعے ہیٹ میٹر یل پھیلانےاور عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات

علیمہ خان کو ایف آئی اے کا طلبی کانوٹس، میڈیا کے ذریعے ہیٹ میٹر یل پھیلانےاور عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایک اور طلبی کانوٹس جاری کردیا۔

علیمہ خان کوایف آئی اے  کاونٹر ٹیررازم ونگ (سی ٹی ڈبلیو) نے 6فروری کو دن گیارہ بجے طلب کیاہے۔نوٹس انکوائری نمبر 4/24  کے لیے 160سی آر پی سی کے تحت جاری کیاگیا۔

نوٹس میں علیمہ خان پر الیکڑانک و پرنٹ میڈیا کے زریعے ہیٹ میٹر یل پھیلانے کی مجرمانہ سازش کرکے عوام و فوج میں تقسیم پیدا کرنے کے الزامات  ہیں ۔

علیمہ خان کو تحقیقات کے لئے چھ فروری دن گیارہ بجے کاؤنٹر ٹیررزم ونگ ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت 
نوٹس انکوائری نمبر 4/24  کے لیے 160سی آر پی سی کے تحت جاری کیاگیا۔ 



پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ صفائی میں فراہم کرنے کو کچھ نہیں،ایسی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


علیمہ خان کی لاہور میں رہائش گاہ کے پتے پر طلبی کا نوٹس ارسال کردیاگیاہے۔


علیمہ خان آج دن گیارہ بجے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بھی طلب کررکھاہے۔

مصنف کے بارے میں