کراچی میں تیز بارش کے بعد سڑکیں زیر آب ، فیڈرز ٹرپ  کرگئے 

  کراچی میں تیز بارش کے بعد سڑکیں زیر آب ، فیڈرز ٹرپ  کرگئے 

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ 700 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔


لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، آئی آئی چند ریگر روڈ، ٹاور، کیماڑی، بولٹن مارکیٹ، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت آباد، سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں 20 منٹ سے زائد وقت تک تیز بارش ہوئی اور اس دوران ہوا کے جھکڑ بھی چلے۔


ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں حفاظتی انتظامات کئے تحت بجلی کو بندکیا گیا ہے۔

 تیز بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کی وجہ سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی بند ہوئیں۔اس کے علاقے شہر میں بارش کے بعد 700 سےز ائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔


علاوہ ازیں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں