گھڑی چوری نہیں بجلی چوری کی بات کر رہاہوں، اپوزیشن والے پتا نہیں پھر بھی کیوں احتجاج کر رہے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف

گھڑی چوری نہیں بجلی چوری کی بات کر رہاہوں، اپوزیشن والے پتا نہیں پھر بھی کیوں احتجاج کر رہے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد : وزیر اعظم شہبازشریف نے اپوزیشن کومیثاق مفاہمت کی پیشکش کردی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم  شہبازشریف کہتےہیں،آئیں ملک کربیٹھیں انتخابی عمل میں   نقائص کودورکریں۔تحریک انصاف    کوملکی انصاف پریقین کیوں نہیں ،باہرسےمددکیوں مانگ رہےہیں۔ایک جماعت  نےآئی ایم ایف کوخط لکھ کرملک دشمنی  کامظاہرہ کیا۔پاکستان میں بیرونی مداخلت کی تمام  کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

انہوں نے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں۔ان  کو ملک میں خوشحالی لانے کی سزا دی گئی۔9 مئی کو شرپسندوں نے ریاست پاکستان پر حملہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف  اور آصف زرداری نے کبھی پاکستان کے مفاد کے خلاف بات نہیں کی ۔ چین کے ساتھ مل کر سی پیک کو آگے لے کر جائیں گے  ۔چاروں صوبوں میں ایکسپورٹ زون بنائیں گے یہ کام مشکل ہےلیکن ناممکن نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تمام  دوست ممالک سے پاکستان ویزا انٹری فری کرنے کااعلان کردیا۔ اپوزیشن کے احتجاج پر انہوں نے کہا کہ میں گھڑی چوری کی نہیں بجلی چوری کی بات کر رہا ہوں پتا نہیں یہ کیوں احتجاج کر رہے ہیں۔ قائد اعظم نے نوجوانوں کو کہا تھا کہ وہ کسی سیاسی رہنما کے آلہ کار نہ بنیں چاہے وہ گھڑی والا ہو یا بغیر گھڑی والا۔