چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز: میچ آفیشلز کی فہرست جاری

چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنلز: میچ آفیشلز کی فہرست جاری

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنلز کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ کے رچرڈ النگوارتھ امپائر ہوں گے۔ اس میچ کے ریفری اینڈی پائیکرافٹ ہوں گے۔

دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو لاہور میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا۔ اس میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور آسٹریلیا کے پال ریفل امپائر ہوں گے، جب کہ میچ ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔

یہ سیمی فائنلز کرکٹ کے شائقین کے لیے بہت پرجوش مواقع ہوں گے اور ان میچز کے ذریعے فائنل کے لیے کوالیفائ کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔