بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکیشن متعارف کر وا دی

 بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکیشن متعارف کر وا دی

لاہور : سی پی ڈی آئی نے پاکستان کی پہلی بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکیشن متعارف کر وا دی ۔سی پی ڈی آئی (سینٹر فار پیِس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیئٹوز ) کی جانب سے تیارکر دہ پاکستان کی پہلی بجٹ ٹریکر موبائل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔

پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے سربراہ عبدالرزاق ڈھلوں نے ایپلیکیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ سی پی ڈی آئی بجٹ ٹریکر ایپلیکیشن نہ صرف پاکستان بلکہ پو رے ایشیاءمیں اپنی نوعیت کی پہلی ایپلیکیشن ہے، اس ایپلیکیشن کے ذریعے لو گ پاکستان کے سب سے بڑے بجٹ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ضلعی ترقیاتی بجٹ تک عوام کی رسائی نہ صرف مقامی طر ز حکومت میں عوام کی شمولیت کو فروغ دے گی بلکہ یہ مقامی حکومتوں کو مستحکم کرنے کی جانب بھی اہم قدم ثابت ہو گی۔

سی پی ڈی آئی بجٹ ٹریکر کی خصوصیات بیان کر تے ہوئے پر وگرام مینجر راجہ شعیب اکبر نے کہا کہ یہ ایپ چاروں صوبوں کے اضلاع اورصوبائی محکموں کے ترقیاتی بجٹ مکمل معلومات کو مختلف فلٹر آپشنز سے دیکھنے کرنے کی سہولت فراہم کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایپ مکمل طورپر عوام کیلئے مفت رکھی گئی ہے،اینڈرائیڈ موبائل فون کے صارفین اسے گوگل پلے سٹور سے سی پی ڈی آئی بجٹ ٹریکر کے نام سے تلاش کر کے مفت ڈاﺅن لو ڈ کر سکتے ہیں ۔

یہ ایپ عوام کی بجٹ معاملات اور دستاویزات میں دلچسپی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو گی ۔