4 ہزار سال بعد اہرام مصر کے بارے میں انتہائی اہم انکشافات نے ہلچل مچادی

4 ہزار سال بعد اہرام مصر کے بارے میں انتہائی اہم انکشافات نے ہلچل مچادی

مصر کے: عجائبات کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اہرام مصر کے بارے میں نئے انکشافات نے ماہرین کو ورطء حیرت میں ڈال دیا ہے ۔ اب نئی دریافت  میں ماہرین کو  اہرام مصر کے "خوفو ہرم "میں ایک بڑی خالی جگہ دریافت ہوئی ہے۔

ساڑھے4ہزار سال پرانے اہرام مصر کے چھپے ہوئے راز سامنے آنے لگے ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ نے بادشاہوں کے نشت و برخاست کے مقام تلاش کر لیے ہیں۔حرم کے اندر موجود ایک خلا دریافت کی گئی ہے جو 30 میٹر لمبی ہے۔جو بڑی راہداری کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے یہ بھی دریافت کر لیا کہ بادشاہ کا چیمبر کہاں تھا، اور ملکہ کہاں براجمان ہوتی تھیں۔


سائنسدانوں نے اہرام مصر کے خوفو ہرم میں 30 میٹر طویل اور کئی فٹ اونچی خالی جگہ دریافت کی ہے۔نیچر میگزین کی رپورٹ کے مطابق 30 میٹر طویل خالی جگہ ہرم کی ’گرانڈ گیلری‘ کے اوپر واقع ہے تاہم تاحال یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس خالی جگہ میں کیا ہے۔ہرم خوفو تقریباً 2500 قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے خوفو فرعون کے مقبرے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ ہرم مصر کے شہر گیزہ میں واقع ہے جس کی وجہ سے اسے گیزہ کا عظیم ہرم بھی کہتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق دریافت کی گئی خالی جگہ کے اندرونی اسٹرکچر کو جاننے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہرم کے پتھر کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریڈیو گرافی کی مدد سے اہرام کے دریافت شدہ اور غیر دریافت شدہ خالی جگہوں کو نقصان پہنچائے بغیر ان کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ’خالی جگہ‘اہرام مصر کے اندرونی اسٹرکچر میں 19 صدی کے بعد پہلی دریافت ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق ابھی تک اس دریافت شدہ خالی جگہ کے کردار سے متعلق تو معلوم نہیں ہو سکا لیکن جدید ذراتی فزکس کی مدد سے دنیا کے تاریخی ورثے کے چھپے رازوں پر مزید روشنی ڈالنے میں مدد مل سکے گی