ہم اب تک  پوری صلاحیت سے ٹورنامنٹ نہیں کھیلے،بنگلہ دیش کے میچ  میں مکمل کھیل پیش کیا: مکی آرتھر

 ہم اب تک  پوری صلاحیت سے ٹورنامنٹ نہیں کھیلے،بنگلہ دیش کے میچ  میں مکمل کھیل پیش کیا: مکی آرتھر

بنگلورو:قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر  کاکہنا ہے کہ میراخیال ہے کہ ہم اب تک اپنی پوری صلاحیت کے مطابق یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیلے، مجھے لگتا ہے کہ بنگلہ دیش کا میچ وہ پہلا میچ تھا جس میں ہم نے ایک مکمل کھیل پیش کیا، ہم نے اچھی بیٹنگ کی، بہترین باؤلنگ کی اور شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

مکی آرتھر  نے پریس کانفرنس میں کہاکہ   میرا خیال ہے کہ ہم اب تک اپنی پوری صلاحیت کے مطابق یہ ٹورنامنٹ نہیں کھیلے، مجھے لگتا ہے کہ بنگلہ دیش کا میچ وہ پہلا میچ تھا جس میں ہم نے ایک مکمل کھیل پیش کیا، ہم نے اچھی بیٹنگ کی، بہترین باؤلنگ کی اور شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔


 ہم ابھی اس پوزیشن میں نہیں کہ شاداب خان کے حوالے سے کوئی فیصلہ لے سکیں، ایک سنجیدہ نوعیت کی انجری ہے اور کوئی بھی فیصلہ لینے سے قبل 100فیصد مطمئن ہونا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ٹیم کل ورلڈ کپ میں اپنے آٹھویں لیگ میچ میں کل بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی اور اسے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کے دیے روشن رکھنے کے لیے کل کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔


 پاکستانی کھلاڑیوں کے پہلی مرتبہ ان مقامات پر کھیلنے کو ناکامیوں کے عذر کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا ۔کھلاڑیوں نے ان کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے اور وہ ان کنڈیشنز کے عادی ہو گئے ہیں۔ ہم ہر میچ میں جیت کی سوچ کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔  بقیہ تمام میچوں میں ہم نے ایک یا دو شعبوں میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن بقیہ شعبوں میں ناکام رہے، ہماری کارکردگی بہتر ہو رہی ہے ۔

پاکستان ٹیم نے بے انتہا کرکٹ کھیلی ہے اس لیے سڑکوں پر بذریعہ بس سفر کرنا کوئی نئی چیز نہیں، زیادہ مشکل یہ ہے کہ ہم بہت زیادہ سیکیورٹی کے سائے میں رہ رہے ہیں تو مجھے اس پر کافی حیرت ہوئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل چیزیں ہمارے ہاتھ سے نکل گئی تھیں اور اب یہ واپس ہمارے ہاتھ میں آ گئی ہیں، اگر ہم بقیہ دونوں میچ بڑے مارجن سے جیت جاتے ہیں تو چیزیں ہمارے کنٹرول میں ہوں گی لیکن بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل ایسا نہ تھا، تاہم اب ہمارا میچ بنگلہ دیش کے خلاف میچ کا نتیجہ اچھا رہا اور جنوبی افریقہ نے بھی ہمیں فیور دی ہے۔
نیوزی لینڈ کے رن ریٹ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ان تمام چیزوں پر نظر ہے کہ ہمیں کتنے رنز سے جیتنا ہے یا کتنے اوورز پہلے ہدف حاصل کرنا ہے لیکن سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہمیں اپنے حریف کا احترام کرنا ہو گا کیونکہ نیوزی لینڈ ایک بہترین ٹیم ہے ۔

مصنف کے بارے میں