ٹرمپ بہرے اور کینسر کا شکار ہوں گے:بابا وانگا

ٹرمپ بہرے اور کینسر کا شکار ہوں گے:بابا وانگا


واشنگٹن : بلگاریہ کی اندھی صوفی بابا وانگا کی ٹرمپ کے بیمار ہونے کی پیش گوئی سچی نکل آئی۔


تفصیلات کے مطابق بابا وانگا کو بلکان کا ناسٹرا ڈیمس کہا جاتا ہے اور وہ 1996 میں فوت ہو گئی تھی۔ اب اس کے چاہنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ بابا وانگا نے یہ پیش گوئی کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 میں پراسرار بیماری کا شکار ہوں گے۔بابا وانگا نے اپنی زندگی میں پیش گوئی کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کی قسمت کا پہلے ہی بتا دیا تھا۔


بابا وانگا کے چاہنے والوں کی طرف یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ  اس پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد بہرے اور دماغ کے کینسر کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس سے قبل بابا وانگا نے بریگزٹ اور سونامی کی پیش گوئی کی تھی ۔ یاد رہے کہ وہ 1996 میں فوت ہو چکی تھیں۔ بابا وانگا ریت کے ایک طوفان میں اپنی آنکھوں سے محروم ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے ان کی تیسری آنکھ روشن ہو گئی تھیں اور انہیں آنیوالے وقت کے واقعات نظر آنا شروع ہوگئے تھے۔ 


انہوں نے 1989 ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے حادثہ کی پیش گوئی ان الفاظ میں کی تھی ’’ڈر ٗ ڈر ۔ امریکہ کے بھائی لوہے کے پرندے کے ٹکرانے کے بعد زمین بوس ہو جائیں گے‘ بھیڑئیے  جھاڑیوں میں چیخ و پکار کریں گے اور معصوموں کا خون بہے گا‘‘۔ 


بابا وانگا نے زندگی بھر کبھی اپنی کوئی پیش گوئی نہیں لکھی بلکہ انہیں بلگاریہ کی عوام اور حکومت کی طرف سے بہت پروٹوکول دیا جاتا تھا۔حکومت کی طرف سے ایک مستقل سٹاف ان کی پیش گوئی لکھا کرتا تھا اورجو لوگ ان سے مشورہ لینے آتے تھے ان کی مدد کیا کرتا تھا۔ بابا وانگا کی بہت سی پیش گوئی ٹھیک بھی نہیں ہو سکی تھیں جیسا کہ انہوں نے 2010 سے 2014 کے دوران ایٹمی جنگ کی پیش گوئی کی تھی ۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس ہو چکا ہے اور انہیں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ہسپتال بھی منتقل کیا جا چکا ہے۔