الیکشن کمیشن کا عمران خان، اسد عمر ، فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

الیکشن کمیشن کا عمران خان، اسد عمر ، فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم
سورس: File

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف چیئر مین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف کیسز کی سماعت 11 اکتوبر کے لیے مقرر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  پی ٹی آئیچیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف چارج فریم کیا جائے گا۔

دوسری جانب  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عہدےسے ہٹانے کیلئے الیکشن کیشن میں پٹیشن دائر  کر دی گئی ہے۔ 

عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی پٹیشن خالد محمود خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ کیس کی سماعت  10 اکتوبر کو ہوگی۔

مصنف کے بارے میں