عون چوہدری  کی کامیابی کے فیصلے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

عون چوہدری  کی کامیابی کے فیصلے پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور:سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 سے کامیاب امیدوار عون چوہدری  کی کامیابی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر عدالت نے   الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں سلمان اکرم راجہ کی این اے 128 سے کامیاب امیدوار عون چوہدری   کی کامیابی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ 

وکیل درخواست گزار  کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست پر ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ دیا 


عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ٹربیونل سے کیوں رجوع نہیں کیا جس پر  وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ قانون کے مطابق ہماری درخواست کا دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا بنتا ہے


وکیل درخواست گزار   نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی 

مصنف کے بارے میں