ورلڈ کپ وارم اپ میچ، آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو شکست دے دی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو شکست دے دی

حیدر آباد : ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے بھی پاکستان  کو شکست دے دی۔ ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیاتھالیکن پاکستان کی ٹیم 337 رنز بناسکی۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔


کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔
 ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنز،  مارنس لبوشین نے 40 ، مچل مارش نے 31 اور سٹیو سمتھ نے 27 رنز بنائے۔


پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رؤف ، شاداب خان اور محمدنواز نے ایک ایک وکٹ لی۔فاسٹ بولر حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 9 اوورز میں 97 رنز دیے۔وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان کپتانی کررہے ہیں جب کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا تھا۔


پاکستان کی ٹیم 337 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کرتے  ہوئے فخر زمان نے 22، امام الحق16، عبداللہ شفیق12، شاداب خان 9، بابر  اعظم ریٹائرڈ ہرٹ90،محمد نواز50،آغاسلمان10، اسامہ میر15، حسن علی 16، محمد وسیم چار سکور بنائے۔ آسٹریلیا کی طرف سے  پیٹ کمنز نے دو، گلین میکسویل نے  ایک، شین ابائوٹ نے  ایک، مارینس لبوشن نے  تین، مچل مارش نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ 


اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مصنف کے بارے میں