پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف منصوبوں کیلئے 8.9 ملین ڈالر کے معاہدے

پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف منصوبوں کیلئے 8.9 ملین ڈالر کے معاہدے

کراچی : پاکستان اور جاپان کے درمیان 8.9 ملین ڈالر کے مختلف منصوبوں کے معاہدے طے پا گئے ہیں۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین معاہدوں کی دستاویزات پر سیکرٹری اقتصادی امور اور جاپان کے سفیر نے دستخط کئے۔

معاہدے میں لکھا گیا کہ جاپان اقتصادی امورسے ملکر سکھر ڈویژن میں موسمی نگرانی کے ریڈار کی تنصیب کے لئے بھر پورر معاونت کرے گا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جاپان کی طرف سے سندھ میں زچہ و بچہ کی صحت کی دیکھ بھال کے معاہدے میں توسیع پراور موسمی نگرانی کے ریڈار کی تنصیب کیلئے 4.5 ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

معاہدے کے متن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ 4.4 ملین ڈالر ماں اور بچے کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں