گڑھی خدا بخش :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے عالمی سطح پر جنگ لڑی اور جب وزیر خارجہ تھا، تو عالمی برادری کو قائل کیا کہ دریائے سندھ کو بچانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور اپنے مشن کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے آئین کو 18ویں ترمیم کے ذریعے بحال کرنے میں صدر آصف زرداری کا اہم کردار رہا ہے۔
چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا سب سے بڑا کامیاب منصوبہ "پیپلز ہاؤسنگ سکیم" ہے، جس کے تحت 20 لاکھ خاندانوں کو اپنے گھروں کا مالک بنایا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے آگاہ کیا اور دنیا کو قائل کیا کہ ہمارے نقصان میں عالمی برادری کا بھی ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور آج بھی ہم عوام کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔