نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے، انتخابات 90 دن میں اور نوازشریف کی موجودگی میں ہوتے نظر آ رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی

نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے، انتخابات 90 دن میں اور نوازشریف کی موجودگی میں ہوتے نظر آ رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد:ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہےکہ نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے۔ ن لیگی رہنما نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جب تک انتخابات نہیں ہوتے ملک میں نگران سیٹ اپ رہے گا ، ملک میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کہے کہ انتخابات نہیں کراسکتا تو وہ جانے اور عدالتیں جانیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابات 90 دن میں اور نوازشریف کی موجودگی میں ہوتے نظر آ رہے ہیں، نوازشریف واپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرلیں گے، ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔

نگران وزیر اعظم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے۔

ان کاکہنا تھا کہ کوئی بھی جانے والا آرمی چیف مارشل نہیں لگاسکتا۔جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے ہوا۔ جب تک تمام سیاست بیٹھیں گے نہیں معاملات حل نہیں ہوں گے۔ 8 ماہ جیل میں گزارے ضمانت کی درخواست ایک بار بھی نہیں دی۔ 

مصنف کے بارے میں