سردی کی شدت میں اضافہ،لاہور میں دھند کا راج،موٹروے بند

Extreme cold, fog reigns in Lahore, motorway closed

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ دھند کا بھی راج ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ موٹروے کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفبار ی کا امکان ہے۔


پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کےک مطابق لہہ منفی8،پارا چنار منفی7،کالام منفی5 ،گوپس،سکردو منفی 4 ،استور منفی 3 ،بگروٹ میں 0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


آج اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔