نمونیہ کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، مزید پانچ بچے جاں بحق

نمونیہ کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، مزید پانچ بچے جاں بحق
سورس: File

لاہور: پنجاب میں نمونیہ خطرناک حد تک بڑھ گیا، مزید پانچ بچے نمونیہ کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ 

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں ایک روز کے دوران 156 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ  سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات اور 20 ہزار 267 کیسز سامنے آئے جبکہ صوبائی دارلحکومت لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 58 ہلاکتیں اور 3 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 316 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس بیماری کے 19 ہزار 594 کیسز سامنے آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 11 روز کے دوران 100 سے زائد بچےجان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں