نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں ،ترجمان حماس خالد قدومی

نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں ،ترجمان حماس خالد قدومی

اسلام آباد: حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک اپنے حقوق کے لیے لڑنے کے لیے تیار ہیں، اور اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مزید جنگ چاہتے ہیں تو حماس اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو مصر یا اردن میں بسانے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے کیونکہ مصری حکومت فلسطینیوں کو قبول نہیں کرتی۔

ڈاکٹر قدومی نے مزید کہا کہ حماس کی طرف سے شروع کیے گئے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد اسرائیل کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے میں مدد ملی ہے، اور یہ اقدام فلسطینی عوام کی جدوجہد کو مزید تقویت دے رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں