پشین : ہسپتال میں گیس لیکیج دھماکہ ،7 افراد زخمی

پشین : ہسپتال میں گیس لیکیج دھماکہ ،7 افراد زخمی

پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب واقع ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، دھماکا گیس لیکیج کے سبب ہوا جس سے ہسپتال کی دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں