مریم اور نوازشریف چاہتے ہیں کہ ان کو مودی کے گھر چھوڑآئیں ، مسرت چیمہ

مریم اور نوازشریف چاہتے ہیں کہ ان کو مودی کے گھر چھوڑآئیں ، مسرت چیمہ
کیپشن: Seedhi baat , Beenash saleem
سورس: سکرین شارٹ

لاہور،ترجمان پنجاب حکومت  مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ پروگرام سیدھی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازاور ان کے والد چاہتے  ہیں کہ ان کو مودی کے گھر چھوڑ آئیں ۔ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اب پاکستان کے چھپے ہوئے دشمن سامنے آگئے ہیں ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاستدان ہمارے سامنے تو بچے ہی نظر آرہےہیں ۔ پی ڈی ایم کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ اگر یہ استعفے دینے چاہتے ہیں تو ضرور دیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نوجوان اسامہ  کی ہلاکت کی پرزو ر مذمت کرتے ہیں پانچوں پولیس اہلکاروں کے خلاف دہشتگردی اور تین سو دو کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوچکے ہیں ۔ اس بچے کو انصاف ضرور ملے گا ۔ آئندہ ایسے واقعات کو روکنےکے لئے حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ۔ اس کیس میں مکمل طورپر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔پولیس اہلکاروں کو بچانے کا کسی کاارادہ نہیں ہے پولیس میں کالی بھیڑیں موجود ہیں ۔اس ایک واقعہ کو ہم مثال بنائیں گے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں ۔ 

پروگرام میں موجود ن لیگ رہنما نثار چیمہ نے کہا ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں میں بعض اوقات اختلاف رائے ہوجاتا ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ایسے حالات میں اپنے جذبات پر قابو رکھنا چاہئے ۔ اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ لاء اینڈآرڈر کا معاملہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے اور اس میں دیکھ لیں کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے ۔ 

پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کی کوششوں سے ہی بنی ہے اور وہ کسی بھی طورپر پی ڈی ایم سے مائنس نہیں ہوگی ۔ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں متحد ہیں اور یہ کوئی حتمی نہیں ہے کہ پی ڈی ایم کے سب لیڈران ہر جلسے میں ہوں گے ۔ پی ڈی ایم ایک ایسی قوت بنی ہے جو عمران خان حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کررہی ہے ۔ اسلام آباد میں نوجوان کی ہلاکت پر پیپلزپارٹی شدید مذمت کرتی ہے ۔