سیاست میں انٹری کی خواہش ، چاہت فتح علی خان نے اہم فیصلہ کرلیا

 سیاست میں انٹری کی خواہش ، چاہت فتح علی خان نے اہم فیصلہ کرلیا

لاہور:گلوکار چاہت فتح علی خان  کاکہنا ہےکہ  برطانوی شہریت کو چھوڑ رہا ہوں الیکشن ہر حال میں لڑوں گا ۔


گلوکار چاہت فتح علی خان  کی نجی ٹی وی پر انٹرویو کی ایک ویڈیووائرل ہوئی ہے۔ اس میں انہوں نے  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر رد عمل دیا ہے۔

گلوکار چاہت فتح علی خان  کاکہنا ہےکہ  برطانوی شہریت کو چھوڑ رہا ہوں الیکشن ہر حال میں لڑوں گا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے پاکستان سے محبت ہے اسی وجہ سے میں نے کاغذات نامزدگی مسترد  ہونے کے  بعد برطانوی شہریت چھوڑنے کاسوچا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اوورسیز پاکستا نیوں کو ووٹ کا باقاعدہ حق ملنا چاہئے ۔ وہ باہر سے رقم بھیجتے ہیں اور معیشت کے استحکام کا باعث ہیں تو ان کو ووٹنگ کاحق ضرور ملنا چاہئے۔

الیکشن کمیشن اور قانون ساز سے مودبانہ گزارش  ہے کہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی قانون سازی کریں تاکہ وہ بھی انتخابات میں حصہ لےسکیں۔

ریٹرننگ آفیسر نے دوہری شہریت کو بنیاد بناکر میرے کاغذت نامزدگی کو واپس کردیا جبکہ پاکستان کے آئین میں ہے، ایک عام شہری دوہری شہریت رکھ سکتا ہے تو اسے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا حق ہونا چاہیئے۔

مصنف کے بارے میں