وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزرا کی الگ الگ اہم ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزرا کی الگ الگ اہم ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی وزرا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سلامتی سے متعلق اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

سرکاری اعلامیہ کے  مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے اہ ملاقاتیں کی جس میں ملک میں امن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں حکومت کے فلیگ شپ پروگرام قومی صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی بھی زیر بحث آئی ، اعجاز الحق نے عوام کو معیاری صحت کی سہولتیں فراہم کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام کو بہاولنگر کی صنعتی ترقی کے لیے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کریں۔

وزیراعظم نے اعجازالحق کی درخواست پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ممکن اقدامات کرنے کی بھی یقینی دہانی کرائی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر  نے بھی ملاقات کی ،ملاقات میں صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ،وزیرِ اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں با لخصوص عوامی فلاح کے منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔