ایرانی صدر پیر کو پاکستان پہنچیں گے ، اہم ملاقاتوں کا شیڈول جاری

ایرانی صدر پیر کو پاکستان پہنچیں گے ، اہم ملاقاتوں کا شیڈول جاری

اسلام آباد:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں   گے اور وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا  جائے گا۔

پیر کی شام ہی  ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء بھی ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

منگل کو ہی ایران کے صدر کراچی پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی۔