اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسعود پزشکیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کے مؤثر کردار پر شکریہ ادا کریں گے۔ دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔