Get Alerts

سربراہ پاک فوج کا 3 روزہ دورہ ایران مکمل: صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، علاقائی امن پر اتفاق

سربراہ پاک فوج کا 3 روزہ دورہ ایران مکمل: صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، علاقائی امن پر اتفاق

راولپنڈی / تہران : پاکستان فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کا اپنا تین روزہ اہم سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، اس دورے کے دوران اہم دفاعی، سکیورٹی اور سفارتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تھے۔
اپنے قیام کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کی اعلیٰ ترین قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان ،ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر خارجہ  شامل تھے۔۔
علاقائی سکیورٹی اور مشترکہ اقدامات ملاقاتوں میں خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر توجہ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے بدلتے ہوئے علاقائی تناظر میں سفارتی روابط کی اہمیت اور دیرپا استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
کشیدگی میں کمی اور مکالمے پر زور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ    خطے کے مسائل کا حل مکالمے اور مسلسل سفارتی کوششوں میں پنہاں ہے۔    علاقائی کشیدگی میں کمی لانا وقت کی ضرورت ہے۔     پرامن حل کے ذریعے ہی خطے کے عوام کو ترقی اور خوشحالی فراہم کی جا سکتی ہے۔

ٹیگز: