وکٹ میں سپنرز کیلئے کچھ نہیں تھا ، پاکستانی ٹیم میں بہت صلاحیت ہے : فخر زمان 

وکٹ میں سپنرز کیلئے کچھ نہیں تھا ، پاکستانی ٹیم میں بہت صلاحیت ہے : فخر زمان 

بنگلورو : قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ اگر میچ پورا ہوتا تو ہدف کی جانب جاتے۔ اس ٹیم کو ردھم مل گیا ہے، اس میں بہت صلاحیت ہے۔

بنگلور میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا بارش آئے گی اس وجہ ہم نے کیلکولیشن پوری کر رکھی تھی۔

20 اوور سے پہلے ہمیں پیغام ملا تھوڑے رنز اور بنائیں تاکہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہم آگے رہیں اگر میچ پورا ہوتا تو ہدف کی جانب جاتے، وکٹ بہت اچھی تھی اسپینرز کےلیے کچھ نہیں تھا۔

بینچ پر بیٹھنے کے اپنے تاثرات کے بارے میں فخر کا کہنا تھا کہ جب میں نہیں کھیل رہا تھا تو اپنی فٹنس پر کام کر رہا تھا۔ آج میرا اچھا دن تھا اور میں لکی تھا، جب بابر آیا تو اس نے لمبی پاٹنر شپ کی بات کی۔ 

فخر کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ ہمیں یاد دلاتی رہتی ہے کہ پاکستان سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوئی۔ بیٹنگ وکٹ پر ہمارے بولرز نے نیوزی لینڈ کو 30 سے 40 رنز کم بننے دیے ہیں۔

مصنف کے بارے میں