پاکستان سے ٹیکنالوجی کی برآمدات میں اگست کے دوران 80 فیصد اضافہ  

Technology exports from Pakistan increase by 80% during August
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان سے اگست 2021ء کے دوران پاکستان سے ٹیکنالوجی کی برآمدات میں 80.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ٹیکنالوجی کی برآمدات کا حجم 224 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2020 میں شعبہ کی برآمدات سے 124 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح اگست 2020 کے مقابلہ میں اگست 2021 کے دوران ٹیکنالوجی کی ملکی برآمدات میں 100 ملین ڈالر یعنی 80 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔