ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

ایمان مزاری کی کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار
سورس: File

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  ایمان مزاری کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار  دے دیا۔ 

ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا ، مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا ہے۔ 

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے مزید کہا کہ پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہییں تھے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر آئی تو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے۔ 

 اسلام آباد ہائی کورٹ  کے جاری حکم کے مطابق کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

مصنف کے بارے میں