9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس : وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی 12 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس : وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی 12 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کے 12 مقدمات میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی  ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

 وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتوں کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، جج ملک اعجاز آصف نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو ذاتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اس لیے عدالت میں پیش ہو گئے، نظام دن بدن خود کو ایکسپوز کر رہا ہے 6ججز کے خط پر کمیشن بننا بہت ضروری ہے۔

 ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو ملا ہے، ہماری جنگ جاری رہے گی، نظام کو پیغام ہے کہ ملک پر رحم کریں۔

مصنف کے بارے میں