غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

لاہور:غلام فرید صابری کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے۔ 

پاکستان کے معروف قوال غلام فرید صابری نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت سین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی ۔ 

صابری برادران کی اس جوڑی نے 70 اور 80 کی دہائی میں کلاسیکل گائیکی میں خوب  نام کمایا  ، غلام فرید صابری نے پہلی قوالی 1958 میں ریکارڈ کروائی، 1975میں گائی قوالی ’تاجدار حرم‘ نے ان کی شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ،ان کا یہ کلام آج بھی مداحوں کو جھومنے پر مجبور کردیتا ہے ۔ اس کلام کو دور حاضر کے معروف اداکار عاطف اسلم نے بھی گایا ہے ۔

غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لیے بھی قوالیاں ریکارڈ کروائیں جن میں عشق حبیب، چاند سورج، الزام، بن بادل برسات، سچائی شامل ہیں۔انہوں نے  نہ صرف پاکستان پری دنیا میں  اپنی آواز کا جادو جگایا  اور پاکستان کا نام روشن کیا ۔

غلام فرید صابری 5 اپریل 1994 کو علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ 
 

مصنف کے بارے میں