پاکستان میں اسمارٹ فونز  کی قمیتوں میں ہزاروں روپے کی کمی 

پاکستان میں اسمارٹ فونز  کی قمیتوں میں ہزاروں روپے کی کمی 

اسلام آباد: ملک بھر میں عید الفطر سے قبل اسمارٹ فونز  کی قمیتوں میں بڑی کمی  کر دی گئی ہے۔

ذرائع ے مطابق ملکی اور غیر ملکی موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار  روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

موبائل فون ایسوسی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے کہنا تھا کہ قیمتوں میں کمی نہ صرف اسمارٹ فونز میں کی گئی ہے، بلکہ بٹن والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم بٹن والے موبئل فونز کی قیمتوں میں 100 سے 500 تک کی کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ جبکہ ریٹس کم کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچایا جا سکے۔

موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں کی جانب سے بھی یہ تصدیق کی گئی ہے کہ قیمتوں میں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


خیال رہے کہ سابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے رواں سال اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔

مصنف کے بارے میں